اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ چین پاکستان کاقابل اعتماد دوست ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کی ترقی اورعالمی قیادت کے سفر پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کی ترقی کے ماڈل کو فالو کررہے ہیں، چینی عوام نے چیئرمین مائوکی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کی، جبکہ پاک چین دوستی7دہائیوں پرمحیط ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے، چین دنیاکی بہتری کے لیے کردار اداکر رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری دوطرفہ تعاون کوفروغ دیتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے چند سال کے دوران ناقابل یقین ترقی کی، چین آج دنیاکی دوسری بڑی معیشت ہے، پاکستان، چین شراکت داری عالمی استحکام کومضبوط کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی تنازعات میں چین کے ثالثی کے کردار کو سراہتا ہے، سی پیک پاکستان اورچین کے پائیدارتعاون کی علامت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے بیجنگ میں آلودگی پرکامیابی سے قابوپایا ہے، پاکستان کشمیر،فلسطین تنازعات پرچین کی حمایت کوقدرکی نگاہ سیدیکھتاہے، پاک چین دوستی نسل درنسل پروان چڑھ رہی ہے۔

