English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ دھماکا: خود کش بمبار امریکی اسلحہ سے لداہوا تھا!

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔تصویر کا فرانزک آڈٹ کرنے پر پتا چلتا ہے کہ یہ دہشت گرد سر سے پاں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا تھا، تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔دہشت گرد رفیق نے جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے، اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔را کی طرف سے مہیا کیے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے