English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوہسازوں میں پلاٹوں پر قبجے کونے والا گروہ سرگرم ،حیدرآباد

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد کے کوہسار زون میں پلاٹوں پر قبضے کرنے والا گروہ سرگرم ہے۔ جسے بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے۔ کوہسار زون میں سرکاری زمین اور ہاؤسنگ اسکیموں کے پلاٹوں کے علاوہ 15ایکڑ پر بنائے جانے والے ایچ ڈی اے کلب اور اس کی پارکنگ کی تقریباً دو ایکڑ 17 گھنٹے زمین پر بھی قبضہ گروپ نظریں گاڑے بیٹھا ہے،ا س زمین پر بھی تیزی سے چائنا کٹنگ کی جارہی ہے لیکن ادارہ ترقیات حیدرآباد کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس کے ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ایچ ڈی اے کلب جوکہ 15ایکڑ رقبہ پر بنایا جانا ہے اور اس کی منظوری ایچ ڈی اے کی گورننگ باڈی دے چکی ہے، یہ کلب جوکہ جیم خانہ طرز پر بنایا جانا ہے اس میں سوئمپنگ پول، ریسٹورنٹ، ڈائننگ ہال، ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولیات موجود ہوں گی لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود ادارہ ترقیات کے اعلیٰ افسران مذکورہ زمین پر چار دیواری بھی تعمیر نہیں کراسکے ہیں جبکہ اس کے ساتھ پارکنگ ایریا میں بھی قبضے شروع ہوگئے ہیں، کوہسار زون میں 6سے 7 افراد کا گروہ سرکاری اور نجی املاک پر قبضے کررہا ہے، سرکاری پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پہلے ہی سینکڑوں افراد کے مختلف ہاؤسنگ اسکیموں میں بھاری رقوم پھنسی ہوئی ہے اوپر سے قبضہ گروپ کی بدمعاشیوں سے الاٹیز اور علاقہ مکین نہ صرف غیر محفوظ ہوگئے ہیں بلکہ خوفزدہ ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ذمہ دار افسران نے اس سرکاری ملکیت کی دیکھ بھال نہ کی تو پھر کروڑوں روپے مالیت کی املاک قبضہ گروپ کے ہتھے چڑھ جائے گی جبکہ کوہسار زون میں کافی عرصے سے ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے املاک کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے