English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قادر مگسی کا سندھ دشمن منصوبے کیخلاف کل صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ دریا پر کینال کے منصوبے کے خلاف کل 24نومبر کو پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا اور 8دسمبر کو سندھ کے لاکھوں مرد اور خواتین فوارہ ا چوک کراچی میں جمع ہو کر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سندھ سے ان کا عظیم دریا دریائے سندھ چھیننا چاہتے ہیں اور مختلف
کئنال بنا کر سندھ دریا کو خشک اور بنجر بنانے کی سازش کر رہے ہیں، جسے سندھ کی قوم کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دے گی،ماضی کی طرح اب بھی ان حکمرانوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے پارا چنا میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی ناکامی اور ناہلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنا کا واقعہ حکمرانوں کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا ہے، عوام کی جان کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے جس میں حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے ورثاءسے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو فورا گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے