English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 7 دن کی توسیع

القمر



اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں مزید 7 دن کی توسیع کر دی ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امورنے کہا کہ  دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں  کے داخلے میں مشکلات کے باعث  حج درخواستوں میں توسیع کی جا رہی ہے اور اب سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ  کوٹہ سے زائد  درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی اورسمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ  وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے اور عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے