English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت پی سی بی فارمولے پر چمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلیے راضی

القمر

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی میڈیا نے نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ) بی سی سی آئی) فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔ بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔تاہم بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا، پی سی بی کا دو ٹوک مقف ہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ بھارتی ہٹ دھرمی اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت کے باعث آئی سی سی نے تاحال چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے