English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ٹیپ بال پریمئر لیگ سیزن فور کی ڈرافٹنگ تقریب کا شاندار انعقاد

القمر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی ٹیپ بال پریمئر لیگ (KTPL) نے سیزن فور کا آغازکر دیا ہے،سیزن کا آغاز گورنر ہاؤس میں منعقدہ شاندار ڈرافٹنگ تقریب کے ساتھ کیا گیا۔کلفٹن پاپولر کی ٹیم سیزن فور میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جس نے سیزن تھری کے فائنل میں ڈی ایچ اے دبنگز کو شکست دی تھی۔ گورنر سندھ، محمد کامران خان ٹیسوری،کراچی ٹیپ بال پریمئر لیگ کے سرپرست ہیں۔کے ٹی پی ایل کے چیئرمین ذوہیر نصیر نے تقریب میں میں سیزن کے لیے جوش و خروش اور امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی پی ایل سیزن فور بھی ماضی کی طرح شاندار ثابت ہوگا ا۔ کرکٹ لیجنڈزاور شارجہ کے ہیرو جاوید میانداد، سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشیداور صادق محمدسمیت اسپانسرز، ٹیم مالکان، مشہور شخصیات اور میڈیا کی بھر پور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ کلفٹن پاپولرکے اونر عمران علی روشن، ڈائریکٹر پاپولر گروپ آف انڈسٹریز، ملیر ملنگزکے اونر ظفر عباس، جنرل سیکریٹری جے ڈی سی، جوہر جوانزکے اونر غلام یزدانی، سی ای او چنگان یزدانی موٹرز، ڈی ایچ اے دبنگزکے اونر دانش خان، سی ای او ڈی کے ایونٹس، نارتھ نوابزکے اونر مالک محمد ذاکر علی، سی ای او انوریکس سولر انرجی، کراچی نائٹس کے اونر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گلشن گبرو کے اونر شمیم احمد، سی ای او اوساکا لائٹنگ اورلیاری لیجنڈز کے اونر شیراز عمر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے