English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مل مالکان کو مرضی کا ریٹ مقرر کرنے کی اجازت دینا �ے

القمر

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے حکومت کو گنے کی امدادی قیمت کا تعین کرکے اگلے ہفتہ تک رپورٹ پیش کرنے کے حکم کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ مل مالکان کو مرضی کا ریٹ مقرر کرنے کی اجازت دینا زراعت دشمن پالیسی اورگنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 43 فیصد آبادی کا براہِ راست تعلق زراعت سے ہے، اگر کاشتکاروں کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا جائے گا تو کاشتکار گنے کی فصل کاشت چھوڑ دیں گے، جب گنے کی فصل کم لگنا شروع ہو گی تو شوگر ملز ختم ہو جائیں گی جبکہ جو انڈسٹریز زراعت سے وابستہ ہیں ان کے کاروبار بھی بندہونے کا خطرہ ہے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مل مالکان اور شوگر مافیا اتنا طاقور اور بااثر ہوچکا ہے کہ شوگرکین ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو پندرہ دن کے اندر مل کی طرف سے ادائیگی لازمی ہے مگر مل مالکان کی طرف ابھی تک پچھلے سال کی ادائیگیاں بھی بقایا ہیں۔شوگر مل مالکان ابھی تک سی پی آر کے ذریعے ادائیگی کررہے ہیں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،حکومت مل مالکان کو چیک کے ذریعے ادائیگی کاحکم دے تاکہ ادائیگی نہ کرنے والے مل مالکان کے خلاف کسان قانونی کارروائی کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے