سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کا اجلاس جام ہاؤس پنوعاقل میں منعقد ہوا، اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 27 دسمبر کو 17ویں برسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کی کارروائی سکھر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری میرم خان مھر نے چلائی جبکہ میزبانی صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان د?اریجو نے کی۔اجلاس میں پی پی پی سکھر ڈویژن کے صدرسید بچل شاہ، چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی سردار بنگل خان مھر، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ پی پی ضلع گھوٹکی صدر وضلع گھوٹکی کاؤنسل وائس چیئرمین میر بابر علی خان لونڈ پی صدر پی پی پی ضلع خیرپور نواب خان وسان،سکندر علی لاکو پی پی پی ضلع گھوٹکی جنرل سیکریٹری، میر حمزہ خان سندرانی صدر تعلقہ گھوٹکی، میاں عبدالقوی انڈھر صدر تعلقہ پنوعاقل۔ضلع سکھر ، ضلع گھوٹکی ، ضلع خیرپور کے تمام عہدیداران، تینوں اضلاع کے تمام تعلقہ , سٹی کے صدور, جنرل سیکریٹری ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ، سپاف ، لیڈیز ونگ، مینارٹی ونگ ضلع وا تعلقہ ، سٹی کے عہدیداران، ڈویژن کی تمام یونین کونسل کے چیئرمین وا وائس ، پارٹی عہدیداران، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کونسلر اور پیپلز پارٹی کے ورکروں جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ڈویژنل اجلاس میں بھرپور انداز میں خراج عقیدت , تجاویز اور حکمت عملی پر غور ؤ ویچار کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی رکن و عہدیداران نے نثار احمد کھوڑو کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کیں. اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے اجلاس میں پارٹی عہدیداران سے خصوصی خطاب کرتے 2007 اور 2024 ناقابلِ فراموش یادوں کو تازہ کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ ہونیوالے والے واقعات کا ذکر کیا، اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو , شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہدا کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا فاتحہ کی گئی، پارٹی عہدیداران ورکرز کارکنان جیالوں اور عوام کے لئے مکمل ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا خاص بندوبست کیا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے عزم کا اظہار کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرنے اور شہدا کے مزارات پر حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ضلع صدرو کی قیادت میں27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ ہوں گے۔اس موقع پر پی پی پی سکھر ڈویژن کے تمام عہدیداران ، ورکروں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
