English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کے رہنما کو مسجد میں قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

القمر

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو دو بار موت کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی مری کے مرکزی رہنما سجاد عباسی کے قتل کیس  میں عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا۔ 

مجرم سہراب نے معمولی رنجش پر ستمبر 2022 میں جماعت اسلامی کے رہنما کو مسجد کے صحن میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور پھر فرار ہوگیا تھا۔

قتل کی واردات کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا۔

ملزم کو اپنے دفاع کا بھرپور حق دیا گیا تاہم وہ ناکام رہا جس پر راولپنڈی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اظفر خان نے کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا۔

محفوظ فیصلے کے مطابق عدالت نے مجرم سہراب کو2 مرتبہ سزائے موت 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے