حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ الیکشن برائے سال 2025ء کے لیے عقیل ابراہیم جرنلسٹس گروپ اور ڈیموکریٹک جرنلسٹس گروپ نے میدان مارلیا خالد کھوکھر صدر حمید الرحمان سیکرٹری اور جے پرکاش مورانی بھاری اکثریت سے خازن منتخب ہوگئے نائب صدر علی نعیم اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر مجاہد عزیز شیخ اور مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر بھی کامیابی حاصل کرلی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مرتضیٰ سیال، اراکین اے ڈی ملاح اور محمد احمد جعفری نے ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیاب عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ کے کامیاب امیدوراوں کے ناموں کا اعلان کیا ۔ نتائج کے مطابق حیدرآباد پریس کلب صدر کے عہدے کے لیے خالد کھوکھر نے 88 ان کے مدمقابل ناصر شیخ نے 18 ،نائب صدر کے لیے علی نعیم نے 82 ان کے مدمقابل عرفان آرائیں نے 16 ،سیکرٹری کے لیے حمید الرحمان نے81 ان کے مدمقابل عمران پاٹولی نے 20، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے لیے مجاہد عزیز شیخ نے 83 ان کے مدمقابل آفتاب رند نے 15 اور خازن کے عہدہ پر جے پرکاش مورانی نے 82 اور ان کے مدمقابل امجد اسلام 22 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ اراکین مجلس عاملہ کے لیے سب سے زیادہ ووٹ لالہ رحمن سموں نے 90، علی حسن نے 86، محمد عثمان ظفر ہکڑو نے 90، اقبال ملاح نے 89، حمزو خان منصور مری 87،جنید خانزادہ 86، محمد حسین خان نے 85 ،احمد خان شیخ نے 84، حامد شیخ نے 83 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔پریس کلب کے سالانہ الیکشن برائے سال 2025 کے لیے عقیل ابراہیم جرنلسٹس اینڈ ڈیموکریٹک الائنس گروپ کی شاندار کامیابی پر اراکین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔بعد ازاں جنرل باڈی کا اجلاس صدر ساجد خانزادہ کی صدارت میں آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا ،سیکرٹری ظفر ہکڑو نے گورننگ باڈی کی کارکردگی جبکہ فنانس سیکرٹری ہارون آرائیں نے پریس کلب کی سال 2024ء آمدن اور اخراجات کی رپورٹ پیش کی الیکشن کمیشن نے الیکشن کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا بعد ازاں ممبران کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا۔
