English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پیپلز پارٹی

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب کا مقامی ہال میں انعقاد، ڈویژنل قیادت، میئر سمیت دیگر رہنما نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہال میں پیپلز پارٹی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی، میر منور علی ٹالپر، صوبائی وزیر میر طارق ٹالپر، مئیر عبد الرؤف غوری اور دیگر کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید سوچ فکر اور فلسفے کا نام ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، آج پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی قائد شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اپنی سیاست سے پاکستان کی تمام اکائیوں کو یکجا کیا اور پاکستان کے ہر زبان بولنے والے کو ایک قوم بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک نظریے کا نام ہے، آج بھی بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ سالگرہ کی تقریب میں ڈویژنل اور ضلع رہنماؤں کے ساتھ صوبائی وزیر ایم این اے، ایم پی اے، بلدیاتی نمائندوں سمیت پیپلز پارٹی کے مختلف شعبہ جات اور عہدیداران کی بڑی تعداد شریک تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے