English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 53 افراد ہلاک، 62 زخمی، متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں

تبت میں 6.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ 53 افراد کی ہلاک اور 62 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور بھارت کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر نے بتایا کہ چین میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تبت کے ٹنگری علاقے میں تھا، جہاں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد وہاں متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تبت کے ٹنگری کاؤنٹی میں زلزلے کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے اور 53 افراد ہلاکت جبکہ 62 افراد زخمی ہو گئے، یہ زلزلہ گزشتہ پانچ سالوں میں اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے