English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کا برطانیہ میں پُر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

The Army Chief was given a warm welcome in Britain

لندن: دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ پر پہنچنے پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کا آئینہ دارہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے