English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہا کمبھ میلہ؛ کترینہ بھی گنگا میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

القمر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی ساس کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

فلم چھاوا کے اسٹار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ بھی اب سسرالیوں کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور وہ وکی کوشل کی والدہ اپنی ساس کے ساتھ مہاکنبھ  میلے میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے دریا گنگنا میں ڈبکی بھی لگائی۔

A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)

اداکارہ نے اس موقع پر نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ گنگنا میں اپنی ساس کے ساتھ پوجا کر رہی ہیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق وہ اس مقام پر دریا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جنوری 2025ء سے بھارت میں شروع ہونے والا یہ مذہبی میلہ ایک ہندو تہوار ہے جو ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے اور بھارت کے ہر کونے سے کروڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

بھارتی شہر الہٰ آباد میں جاری مہا کمبھ میلہ 26 فروری 2025ء کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے