English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس آئی ایف سی مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بینکاری’ کان کنی’ ریلویز اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔توقع ہے کہ پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کے ETIHADریل کے درمیان اہم معاہدے سے ریلوے نیٹ ورک میں بہتری آئے گی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی شراکت داری سے تجارت ‘ سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ ملے گا۔

 

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے