واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیو انگلینڈ شیلف کے قریب سمندر کی تہ میں میٹھے پانی کا ایک ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو انگلینڈ شیلف کے قریب ایک حیرت انگیز دریافت کا اضافہ ہوا ہے، جہاں زیر سمندر ایک وسیع پیمانے پر میٹھے پانی کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
مذکورہ دریافت سے پہلے اس مقام کی نقشہ سازی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین اور ووڈز ہول اوشنوگرافک انسٹی ٹیوٹ نے الیکٹرو میگنیٹک لہروں کے ذریعے نقشہ بنایا، جس سے پتا چلا کہ ریاست نیو جرسی سے میساچوسٹس تک زیر سمندر میٹھا پانی موجود ہے، جو تسلسل کے ساتھ 50 میل تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ ذخیرہ بہت وسیع ہے۔ اگر اس میٹھے پانی کو سطح سمندر پر لایا جائے تو یہ تقریباً 15 ہزار مربع میل پر مشتمل جو کہ ایک بڑی میں جھیل میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
نیو انگلینڈ شیلف‘ زیر سمندر میٹھے پانی کا ذخیرہ دریافت
القمر
