English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت کے حکم کے بعد شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس دوبارہ فعال

القمر

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران شوکت خانم کینسر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کو ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔

جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دونوں اداروں کے وکلاء پیش ہوئے اور فریقین کے دلائل سنے گئے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹس فریز کرنے کے لیے ان کے شناختی کارڈ کی تفصیلات اسٹیٹ بینک کو فراہم کی گئی تھیں، جس پر اسٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے تمام اکاؤنٹس بند کر دیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹس فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی اور پراسیکیوٹر کو دونوں اداروں کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے اکاؤنٹس فوری طور پر ڈی فریز کرنے کا حکم جاری کیا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کا پہلے ہی حکم دیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے