English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا

القمر

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ اب بہتر ہے اور اگر پی ٹی آئی قیادت جیل مینوئل کی مکمل پابندی کرے تو ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب نواز شریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی بلکہ صرف قانونی معاملات پر توجہ دی۔ ان کے مطابق جب پی ٹی آئی قیادت ملاقات کے لیے جاتی ہے تو سیاسی بات چیت کی جاتی ہے جو جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، اور ایسی صورت میں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، ان کا ناشتہ ایک غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے، جیل میں ٹریڈ مل بھی دستیاب ہے اور وہ روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی کال پر اب عوام سڑکوں پر نہیں نکلتے، خیبرپختونخوا میں حکومت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی لوگوں کو متحرک نہیں کر پا رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کا ووٹر مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے