English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

القمر

وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی زون میں پیش آیا، جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ طیارہ ساحلی شہر آکاپولکو سے روانہ ہوا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران ایک ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ شدید آگ کے باعث قریبی علاقے سے کم از کم 130 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

حادثے کے دوران طیارے کے گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے