English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نادرا کی شہریوں کو بروقت قومی شناختی کارڈ وصول کرنے کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ وصول کریں، بصورت دیگر انہیں مختلف انتظامی اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،  نادرا کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کی بروقت وصولی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کروانے کے بعد نامزد ترسیل کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر کارڈ وصول نہ کیا گیا تو اسے مستقل طور پر مسترد کر دیا جائے گا،  ایسی صورت میں شہری کو نیا قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے دوبارہ درخواست دینا ہو گی اور مقررہ فیس بھی دوبارہ ادا کرنا پڑے گی۔

نادرا نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان آئی ڈی موبائل ایپ اور ہوم ڈلیوری سروس استعمال کرنے کی بھی تلقین کی ہے تاکہ شناختی کارڈ براہِ راست گھر پر وصول کیا جا سکے اور نادرا دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچا جا سکے، ادارے کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہے۔

نادرا نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نئی پروسیسنگ فیس اور ٹائم لائنز بھی جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق عام سروس بالکل مفت ہے، جس کے تحت شناختی کارڈ 15 دن میں جاری کیا جاتا ہے۔ ارجنٹ سروس کے خواہشمند شہری 1150 روپے فیس ادا کر کے 12 دن کے اندر شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ ایگزیکٹو سروس کے تحت 2150 روپے فیس ادا کرنے پر قومی شناختی کارڈ صرف 6 دن میں جاری کیا جاتا ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری بروقت شناختی کارڈ وصول کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی یا اضافی اخراجات سے بچا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے