English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہ ابھی ابتداءہے،آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، فیصل واوڈا

القمر

اسلام آباد:اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی ابتداءہے، آگے انتہاءاور قیامت باقی ہے۔

 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔

 اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ رحم کرے، جیسے کہا تھا دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، کان سے بہرے اور آنکھ سے اندھے جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے۔

 یہ ابھی ابتداءہے، آگے انتہاءاور قیامت باقی ہے، میں کئی سال سے روکتا رہ گیا لیکن میری نہیں سنی اور اسے وہیں پہنچا دیا اور آگے بھی پہنچائیں گے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔

عمران خان کے دورِ حکومت کے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کا تکبراور زعم جس کی وجہ سے وہ بھی نہیں رکا اور جن کے بَل بوتے پر تھا سب مزید چکنا چور ہونے جا رہا ہے۔

 اب بے غیرت بے حیاءاور بے شرم کون؟ تم سب 9 مئی والے جنہوں نے دس سیکنڈ کی ڈرامے بازی والی ویڈیوز بنائی اور اس کو آگ میں دھکیل دیا، ابھی دلدل باقی ہے، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔

خیال رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17,17 سال قید کی سزا سنادی ہے

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے