قلات: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں مختلف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی معاونت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشتگردی کی مہم جاری رکھیں گے۔
