English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہریوں کیلیے بڑی خبر! قومی شناختی کارڈ میں اہم تبدیلیاں

القمر

اسلام آباد: قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شناختی کارڈ کے تصدیقی نظام میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔

فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو باقاعدہ طور پر قواعد کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح کیو آر کوڈ کو قانونی طور پر سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے، جس کے ذریعے آن لائن اور آف لائن فوری تصدیق ممکن ہوگی۔

کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچرز کو مائیکرو چِپ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا، جبکہ کارڈ معطل ہونے کی صورت میں اس سے منسلک تمام تصدیقی اور توثیقی خدمات فوری طور پر معطل ہو جائیں گی۔

علاوہ ازیں، 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو تاحیات مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے