ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو نظر نہیں آ رہا، ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے، علیمہ خان کا دعویٰ

علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو فوری رسائی دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ذاتی معالج معائنہ نہیں کریں گے، وہ کسی سرکاری مؤقف پر یقین نہیں کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بھی ان کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ان کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور خاندان کو ان کی صحت سے متعلق شدید تشویش ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا اور تفصیلی میڈیکل رپورٹ سامنے نہیں آتی، وہ کسی یقین دہانی کو قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ اگر عمران خان کو کوئی بیماری لاحق ہے تو اسے چھپانے کے بجائے عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو عمران خان کی اصل طبی صورتحال سے آگاہ کرنا ضروری ہے، جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں