پنجاب: شہر ترن تارن میں کار میں سوار نوجوانوں پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق

پنجاب کے شہر ترن تارن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ مین شائع خبر کے مطابق ایک کار میں سوار دو نوجوانوں نے دوسری کار میں سوار تین نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ ایک نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر، ترن تارن نے بتایا کہ کھیمکرن پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک کار میں سوار دو نوجوانوں نے دوسری کار میں سوار تین نوجوانوں پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے گرسیوک سنگھ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ دیگر دو نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے دو ملزموں کی شناخت منجیت سنگھ اور اس کے بھائی سندیپ سنگھ کے طور پر کی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے پیچھے کسی گینگسٹر یا بھتہ خوری کا زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں