English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والا یونٹ بے نقاب، 3 ملزمان گرفتار

القمر

راولپنڈی میں مری روڈ پر قائم ایک نجی لیب میں جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے والے یونٹ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے اہم دستاویزات، جعلی مہریں اور دیگر متعلقہ سامان ضبط کر لیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کارروائی کے دوران نجی لیب کے تین ملازمین کو گرفتار کر کے لیب کو سیل کر دیا گیا، جبکہ ضبط شدہ سامان پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی قانونی اختیار موجود نہیں تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان اب تک 2600 سے زائد جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر چکے تھے اور ہر سرٹیفکیٹ کے عوض تقریباً ساڑھے سات ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے۔ محکمہ صحت نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے