English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

القمر

شہباز شریف نے دوحہ کے دورے کے دوران شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار اور سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اقتصادی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ امیر قطر نے اقتصادی شراکت داری کو مزید اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص اہم پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے تنازعات کے پرامن حل، سفارت کاری اور مذاکرات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اہم علاقائی امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق امیر قطر نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرتے ہوئے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے