ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران جنگ : امریکی انتظامیہ دباﺅ میں ہے،ٹام بیٹ مین

لندن:بی بی سی کے نامہ نگار ٹام بیٹ مین نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع کی جھنجلاہٹ اس بات کی علامت محسوس ہوئی کہ امریکی انتظامیہ دبائومیں ہے۔

انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ میں ابھی پینٹاگون سے نکلا ہوں جہاں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

یہ محسوس ہوا کہ پیٹ ہیگستھ بڑھتی ہوئی امریکی میڈیا کے تندوتیز سوالات سے بچنے کے لیے جنگ کو اپنے دفاع کے طور پر پیش کر رہے تھے۔

یہ اسکروٹنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، ایرانی حکومت کی بظاہر مزاحمت اور امریکی فوجی ہلاکتوں کی خبروں سے جنم لے رہی ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے ابتدا ہی سے میڈیا کو للکارا اور کہا کہ میڈیا کو یہ ’ماننا‘ ہوگا کہ امریکا اور اسرائیل ایرانی فوج کو ’تباہ‘ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اب آسمان کی طرف دیکھتی ہے اور وہاں ’سٹارز اینڈ سٹرائپس اور سٹار آف ڈیوڈ‘ دیکھتی ہے، جسے انھوں نے حکومت کا بدترین خواب قرار دیا۔

ان کے مطابق ایران کے روایتی ہتھیار، اسلحہ خانے اور پیداوار تباہ کی جا رہی ہے اور حکومت زمین کے نیچے ’چوہوں‘ کی طرح دبکی ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو زیادہ ’محبِ وطن‘ ہونا چاہیے۔لیکن دو اہم حکمتِ عملی کے سوالات پر، آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے اور ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے چھٹکارا پانے کے حوالے سے، ان کے جوابات زیادہ تر گول مول تھے۔

ان کی جھنجلاہٹ اس بات کی علامت محسوس ہوئی کہ امریکی انتظامیہ دبائومیں ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں