واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے Rewards for Justice پروگرام کے تحت ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین امریکی ڈالر تک انعام کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ معلومات فراہم کرنے والے افراد امریکا منتقل ہونے (relocation) کے اہل بھی بن سکتے ہیں۔
ان ایرانی رہنماؤں میں شامل ہیں: سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی اور سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ یہ افراد پاسداران انقلاب کے مختلف عناصر کی کمانڈ اور ہدایت کرتے ہیں جو دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیاں منصوبہ بندی، تنظیم اور انجام دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج علی لاریجانی تہران میں یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوئے اور اپنی شرکت کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔
خیال رہےکہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر میں مشترکہ طور پر دہشت گرد کارروائیاں کررہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
