English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے افریقی ممالک پر دباؤ کے امریکی الزام مسترد کر دیے

القمر

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افریقی ممالک پر دباؤ ڈالنے کے امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے اشتعال انگیز بیانات قابل قبول نہیں، اور امریکہ کو ون چائنا پالیسی کا احترام کرنا چاہیے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ چین نے کچھ افریقی ممالک پر دباؤ ڈال کر تائیوان کے صدر کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر مجبور کیا۔

دوسری جانب تائیوان نے حالیہ دنوں میں دعویٰ کیا تھا کہ بعض افریقی ممالک نے یکطرفہ طور پر صدارتی طیارے کے لیے اوورفلائٹ کلیئرنس منسوخ کر دی، جس پر چین نے امریکی تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے