English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈکیت گروہ گرفتار، 2 ماہ میں 100 سے زائد موبائل چھیننے کا انکشاف

القمر

کراچی میں سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ٹیکنیکل مہارت رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خود ہی چھینے گئے موبائل فونز کے لاک کھولتے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کر دیتے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 100 سے زائد موبائل فونز اور نقدی چھین چکے ہیں۔

کارروائی خفیہ اطلاع پر بلال شاہ نورانی گوٹھ میں کی گئی جہاں سے ملزمان شہزادہ، نادر علی اور جاوید علی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، 3 لیپ ٹاپ، 2 درجن سے زائد چھینے گئے موبائل فونز اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ملزمان کے لیپ ٹاپ میں آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے اور موبائل لاک کھولنے کے جدید سافٹ ویئرز بھی موجود تھے۔ پولیس نے ملزمان کے مزید مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے