English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ نے پاکستان کے ذریعے موصول ایرانی جنگ بندی تجاویز پر عدم اطمینان ظاہر کر دیا

القمر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے سلسلے میں پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پیش رفت جمود کا شکار ہے اور فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہیں ہو پا رہا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ رابطے بدستور جاری ہیں اور ٹیلیفون کے ذریعے بات چیت کا سلسلہ بھی قائم ہے، تاہم ان کے بقول ایرانی قیادت کی جانب سے پیش کی جانے والی بعض شرائط ایسی ہیں جنہیں واشنگٹن قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران بظاہر معاہدے کا خواہاں ہے، مگر عملی طور پر معاملات آگے بڑھنے کے بجائے تعطل کا شکار ہیں۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت نہیں چاہتے کہ تہران ایٹمی صلاحیت حاصل کرے، اور یہی معاملہ دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا اختلافی نکتہ بنا ہوا ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مربوط اور ابہام کا شکار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں فیصلہ سازی میں یکسوئی کا فقدان ہے، مختلف سطحوں پر متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خود ایرانیوں کو بھی واضح نہیں کہ حتمی اختیار کس کے پاس ہے۔ تاہم انہوں نے ان تجاویز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا جن پر امریکہ کو اعتراض ہے۔

گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کی قیادت کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے ان کے دل میں قدر و احترام پایا جاتا ہے، جبکہ خطے میں سفارتی کوششوں میں پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے