English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشکل حالات کے باوجود کاروباری شعبے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خرم شہزاد

القمر

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مشکل عالمی حالات کے باوجود موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان کے کاروباری شعبے کی آمدنی میں پائیدار اضافہ ہوا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کم لاگت کے باعث مضبوط آمدنی نے طلب اور کھپت میں بہتری لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں نے غیر معمولی ترقی دکھائی اور کارپوریٹ کارکردگی مستحکم بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔مشیر نے بتایا کہ دوا سازی کے شعبے نے موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں چھتیس فیصد ترقی ریکارڈ کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے