English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کے 4ارکان گرفتارکرلیے: کویت کا دعویٰ

القمر

کویت سٹی: کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں داخل ہو کر مبینہ طور پر تخریبی کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کویتی وزارتِ خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی اور دشمنی پر مبنی سرگرمیوں کو بند کرے جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔

کویتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چار افراد کو گرفتار کیا جو ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر ملک میں خفیہ طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔پاسدارانِ انقلاب سے منسلک ایک مسلح گروہ نے کویت کے اہم اسٹریٹجک علاقے بوبیان جزیرہ میں دراندازی کی کوشش کی، جس کا مقصد مبینہ طور پر دشمنی پر مبنی کارروائیاں انجام دینا تھا۔

بیان کے مطابق یہ گروہ یکم مئی کو ایک ماہی گیری کشتی کے ذریعے کویتی حدود میں داخل ہوا، جہاں اس کا کویتی مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ سامنا ہوا۔ اس جھڑپ کے دوران ایک کویتی فوجی زخمی ہوا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔

کویتی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو ریاست کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کا چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اسے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔

کویت نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی اور دشمنی پر مبنی سرگرمیوں کو بند کرے جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔ ساتھ ہی کویت نے واضح کیا کہ وہ پرامن ہمسائیگی کے اصولوں پر قائم ہے مگر اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے