English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

القمر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے سرائے عالمگیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے، بھیرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جبکہ ملکوال ، پھالیہ اور منڈی بہاءالدین اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا،اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے