کراچی: منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی صحت کے حوالے سے جیل حکام نے نئی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں ملزمہ کا طبی معائنہ کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو فی الحال تسلی بخش قرار دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی منتقل کرنے کی تیاری بھی کی گئی، تاہم جیل میں معائنے کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں گردوں کے مسئلے کی نشاندہی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ملزمہ آنکھوں اور معدے کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنکی کو دمہ کی شکایت بھی ہے اور وہ اس کے لیے انہیلر استعمال کر رہی ہیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔
