ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 33 واں روز، نظام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گئی

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو آج 33 روز ہوگئے، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’کشمیر کو بولنے دو‘ مہم شروع کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پابندیوں نے کشمیریوں کی روز مرہ زندگی، جذبات اور ذہنی حالت کو بری طرح متاثر کیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج شہریوں پر دکانیں اور کاروبار کھولنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطاق جنت نظیر وادی کو جیل میں بدل دیا ہے، خاردار تاروں میں لپٹی مقبوضہ کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوگئی ہے،فاشسٹ بھارت کی بزدل فوج نے کشمیریوں کو 33روز سے گھروں میں بند کررکھا ہے، غذا کی قلت،بھوک سے بلکتے بچوں اور مریضوں کی اُکھڑتی سانسوں سے مجبور ہوکر کشمیری باہر نکلیں تو ان پر چھرے اور ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔

دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد بھارت تلملا رہا ہے، ظلم ڈھاتی بھارتی افواج سب اچھا دکھانے کی خاطر، کشمیریوں پر کاروبار کھولنے کا دباو ڈال رہی ہیں۔مگر غیور اور بہادر کشمیریوں نے یہ دباؤمسترد کردیاہے۔ ان کا کہنا ہے ہماری شناخت داؤ پر لگی ہے، اسکا بچاؤ ہماری ترجیح ہے۔مقبوضہ وادی میں طالب علموں ،دکانداروں ،سرکاری ملازمین کا بھارتی اقدام پرغیر رسمی بائیکاٹ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں