English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟ وزیراعظم

القمر

عالمی برادری اس رویئے سے دنیا کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہی ہے
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کیوں خاموش ہے، عمران خان کی ٹوئٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟ ۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہیں پھر بھی اس پر عالمی دنیا خاموش کیوں ہے۔عالمی برادری اس رویئے سے دنیا کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی بھارتی فورسزکا مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا 32 واں دن ہے، اس محاصرے کی آڑ میں پیلٹ گنوں سے بھارتی فورسز نے کشمیری مردوں ، خواتین اور بچوں کو گولیاں مار کر شہید اور زخمی کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری مردوں کوحراست میں لے کر بھارتی جیلوں میں پھینکا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ کے باعث کشمیری اپنی اہل خانہ اور بیرونی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں، تمام پابندیوں کے باوجود مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی دنیا کے سامنے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے