وائرس مانیٹرنگ کرائے بغیر آنے والے طلباء کو واپسی کی اجازت نہ دینے کا عندیہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چین کے لیے پروازیں بحال کردیں، پہلی پرواز صبح پاکستان پہنچ گئی۔ جبکہ حکومت نے چین سے وائرس مانیٹرنگ کرائے بغیر آنے والے طلبہ کو واپسی کی اجازت نہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق آج سے چین کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا، آج صبح 9 بجے چائنا ایئر کی پرواز ارمچی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن 29 جنوری سے 2 فروری تک عارضی طور پر معطل کیا تھا۔

