English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنڈی بھٹیاں : ٹریفک حادثے میں2بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

القمر

پنڈی بھٹیاں( آن لائن ) موٹروے ایم 2 پرسکھیکی کے قریب تیزرفتاکارنے سیمنٹ ٹرالرکو پیچھے سے ٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق بھلوال کا رہائشی خوشی محمد اپنے خاندان کے ساتھ لاہور سے واپس گاؤں جا رہا تھا کہ سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب ان کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خوشی محمد، عاقب، اسما اور اقصی بشری جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے