کراچی(اسٹاف رپورٹر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے تعاون سے کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔نارتھ کراچی جمخانہ پر ہونے والی چیمپئن شپ میں سندھ گرین نے سندھ وائٹس کو 21-16 اور 21-18 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ گرلز ایونٹ میں سندھ گرین نے بلوز کو 21-10,18-21 اور21-12 سے شکست دیکر چیمپئن شپ کی حقدار ٹھری۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ اور پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد تھے۔ نوشاد احمد نے خطاب میں کہا کہ سیپاک ٹاکرا کا کھیل ملک میں بہت تیزی سے مقبول اور فروغ پارہا ہے انہوں نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے تمام عہدیدروں اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنکی کاوشوں سے یہ کھیل دن بہ دن ترقی کی طرف گامزن ہے۔اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد، وائس چیئرمین عارف وحید ،پاکستان کھو کھو فیڈریشن کے نائب صدر طارق حفیظ صدیقی ،شہروز علوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شبیر احمد نے عبدالرحیم کو مینز ایونٹ کا اور مریم انور بٹ کو گرلز ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قراردیا.
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ڈے
القمر
