English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فضائیہ کا اسکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ا سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک ڈاکومنٹری فلم بنائی ہے۔ اعظم خان چند روز قبل لندن کے اہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ اعظم خان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ا سکواش کے کھیل میں قومی پرچم کو سربلند کیا۔ اس ڈاکومنٹری میں اسکواش کے سابقہ چیمپئنز نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل عامر مسعود نے بھی اس عظیم کھلاڑی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس کاوش کے ذریعے اعظم خان کی اسکواش کے کھیل میں قومی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جو بلاشبہ آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے