English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کورونا وائرس بحران کو مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کار نوآبادیاتی قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے

القمر

سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھاری توپ خانے منتقل
کورونا کے نام پر لوگوں کی ٹریکنگ کی جارہی ہے
پورے علاقے کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)اسی وقت جب دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ،ہندوستان کی دائیں بازو کی حکومت اس وبائی مرض کواپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نریندر مودی کی حکومت ان سازشوں کو ہوادے رہی ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں ، آٹھ ملین مسلمانوں کو ہندو اقلیت کی حکمرانی میں دے دیا جائے۔
ہندوستان کی حکومت کرونا وائرس کے بحران کو بہانہ بنا کر کشمیر کے آٹھ ملین مسلمانوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔جب پچھلے سال 5 اگست کو نئی دہلی نے کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کردی تھی ، تو اس نے مقبوضہ علاقے کو ہندو قوم پرست آبادکار نوآبادیاتی منصوبے میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کا پہلا قدم قرار دیا تھا۔ ہندوستانی حکومت اور فوجی عہدیداروں کو املاک کے حقوق دے کر ، اب دوسرے مرحلے پر عمل پیرا ہے ۔ہندوستانی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو زمین ، مکانات اور نوکریاں دے کر ہندوستان یہاں آبادیاتی اعداد و شمار کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔یہ اس سے مختلف نہیں جو اسرائیل نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے ساتھ کیا ہے۔القمرآن لائن کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نے نئے ڈومیسائل قانون کو "غیر قانونی کارروائی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور نئی دہلی پر الزام لگایا کہ بی جے پی کے ہندوتوا بالادستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے COVID-19 کا استعمال کیا جارہا ہے۔
10 مارچ کو ، حکومت نے لوگوں کی ٹریکنگ کے لئے ایک -24 7 کنٹرول روم قائم کیا۔ اگرچہ اس طرح کے بڑے پیمانے پر نگرانی کے قوانین کو عام طور پر غیر آئینی اور ہندوستان میںبھی غیر قانونی سمجھا جاتا ہے ، لیکن اس کام کو وبائی مرض کے خلاف لڑنے کے نام پر انجام دیا جارہا ہے۔
قدرتی طور پر ، ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے ہر باشندے کو خوف ہے کہ یہ ہائی ٹیک نگرانی کے اقدامات مستقل کر دئے جائیں گے ۔
8 اپریل کو سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں دکھایا گیا تھا کہ بھارتی فورسز ضلع کپواڑہ کے گنج پنجگام میں بھاری توپ خانے منتقل کررہی ہیں – اس آبادی والے علاقے کو ایک اڈے کے طور پر استعمال کرکے سرحد کے دوسری طرف پاکستانی فوجی پوزیشنوں کو نشانہ بنایاجائے گا۔ جو کہ جنگی جرم کے مترادف ہے۔ لیکن ہندوستانی فوج کی کشمیری شہریوں کو انتقامی حملوں کے خاتمے کے لئے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پنجگام کے ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ وہ ایک دن اس علاقے میں داخل ہوجائیں گے اور ہم سب کو انسانی ڈھال بنا دیں گے تو ہم اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی ان مکانوں پرنہیں لگاتے۔ ہم خوف و ہراس کا شکار ہیں اورہمارے بچے اور بزرگ خوفزدہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے