English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ جموں وکشمیر کا ایک کم عمر ڈویلپر کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کررہا ہے

چودہ سالہ ڈویلپر کی ویب سائٹ لوگوں کو ٹیسٹنگ ، طبی سہولیات اور میڈیکل کنسلٹینسی فراہم کر رہی ہے

جموں(ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ جموں وکشمیر کا ایک کم عمر ڈویلپر کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چودہ سالہ اونکر سنگھ بٹرا نے لوگوں کو ڈاکٹروں سے رابطہ قائم کرنے اور میڈیکل سہولیات میں مدد کے لئے COVID Care جموں کی ویب سائٹ بنائی ہے۔ بی ایس ایف سینئر سیکنڈری اسکول میں دسویں جماعت کے طالبعلم نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی رضاکارانہ شراکت میں صارفین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ ویب سائٹ تیار کی ہے۔ جموں کے رہائشی اس ویب سائٹ کو COVID-19 سے متعلق امور کے بارے میں ڈاکٹروں سے بات چیت کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ لوگ اس پورٹ کو اپنے کوویڈ سیلف رسک اسسمنٹ کے ذریعے خود ٹیسٹ کرنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں جو اپولو ہسپتال کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے۔اس کے ذریعے لوگ اپنی COVID-19 علامات کی اطلاع بھی دے سکتے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک بار جب صارف اپنی علامات کی اطلاع دیتا ہے ، تب ایک طبی ٹیم صارف سے رابطہ کرلیتی ہے ۔جموں سے کوئی بھی شخص اپنے کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے لئے ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن بات چیت کرسکتا ہے۔ ایک ڈاکٹر ایک وقت میں 50 کے قریب لوگوں سے رابطہ کرسکتا ہے۔
اونکر نے کہا کہ اس نے 17 گھنٹوں میں ویب سائٹ تیار کی۔ اونکر نے کہا کہ اگر ہماری ریاست میں فور جی نیٹ ورک دستیاب ہوتا تو ، میں اسے پانچ چھ گھنٹے میں بنا سکتا تھا۔القمرآن لائن کے مطابق اونکر نے حال ہی میں دنیا میں سب سے کم عمر EMF ریسرچرہونے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔جنوری 2020 میں ، اونکر نے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند سے قومی چائلڈ ایوارڈحاصل کیا۔ انہوں نے دو کمپنیوں کی بھی بنیاد رکھی ہے۔ – 2018 میں بٹرا ٹیکنالوجیز اور 2019 میں یونائیٹڈ انڈیا پبلشنگ۔ اونکر اپنی اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک جانے اور اپنی تعلیمی تحقیق مکمل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اونکر جموں خطے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت سے مدد لے رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لاک ڈاون کے درمیان اپنی کلاسوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، اونکر نے کہا ، خطے میں 4 جی کی عدم دستیابی کی کمی کے نتیجے میں کلاسیں سست ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے