بیجنگ(آن لائن )چین میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔چین کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل بیالوجی(آئی ایم بی سی اے ایم ایس )نے اتوار کے روز کہا کہ اس ویکسین کی مزید
افادیت اور تحفظات کا جائزہ لینے کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔دنیا بھر میں ایک درجن کے قریب ویکسین انسانوں پر آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں۔
چین کورونا کی ممکنہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش دوسرے مرحلے میں داخل
القمر
