English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں بیگوایپ بند؛ ’ٹک ٹاک‘ کوحتمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: عوامی شکایات پرپی ٹی اے نے ٹک ٹاک کوحتمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بیگوایپلیکیشن کوبند کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کوسوشل میڈیا ایپس بالخصوص ٹک ٹاک اوربیگوپر فحش اورغیراخلاقی مواد اوران کے معاشرے اور نوجوان نسل پرانتہائی منفی اثرات کے حوالے سے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کوغیراخلاقی مواد ملکی قانون کے تحت اور اخلاقی حدود کے مطابق اعتدال میں کرنے کے لیے نوٹسز جاری کیے تاہم ان کمپنیوں کا جواب تسلی بخش نہیں رہا۔ لہذا پی ای سی اے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فوری طور پربیگو کو بند کرنے اور ٹک ٹاک کو حتمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ کمپنیاں اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے فحاشی اورغیراخلاقی مواد پر قابو پانے کے لئے ایک جامع طریقہ کاروضع کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے