راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
233rd Corps Commanders’ Conference, presided by COAS General Qamar Javed Bajwa held today at GHQ. Forum reviewed operational readiness evolving threat spectrum in context of external internal security of the country. COAS complimented efforts put in by all formations (1/4) pic.twitter.com/JJvAQ2oqNr
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 21, 2020
اجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی، کورونا وبا کے دوران پاک فوج کے کردار کو تعریف کی گئی اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
