اسلام آباد میں ایک دن میں 345 کورونا کیسز رپورٹ ہونےکےبعد ضلعی انتظامیہ
نےآئی ایٹ 4،ایف الیون 1 اورآئی 10 ٹو سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کےمطابق شہر میں کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کی اجازت ہوگی۔
دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملے سے زیادہ عملے کو بلانے کی اجازت نہیں ہو گی
ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی
ڈی سی اسلام آباد کے حکم کے مطابق شہر میں کاروباری علاقوں اور
تفریحی پارکس کوجمعہ،ہفتہ،اتوارکومکمل طور پر بند رکھا جائے گا
اورکسی بھی طرح شہر میں انڈورسرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی.
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے خط کے مطابق اسلام آباد کےسب سیکٹرایف
الیون ون، آئی ایٹ فوراورآئی ٹین ٹو میں کورونا کے 280 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
سرویلنس کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کےگھر والوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے
