English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے

القمر

حکومت کےامیدوار مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کے
امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے امیدوار
مرزامحمد آفریدی کے درمیان مقابلہ ہوا،حکومتی امیدوار
مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کر کے اپوزیشن
امیدوار مولانا عبد الغفور حیدری کو شکست دے دی ،اپوزیشن کے امیدوار مولانا
عبد الغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کل 98 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

اس سے قبل حکومتی امیدوار صادق سنجرانی تیسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔
صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 48 ووٹ حاصل کیے تھے
جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے،
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں آٹھ ووٹ مسترد ہوئے،سات ووٹرز نے
یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے
جبکہ ایک ووٹر نے دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی۔چیئرمین سینیٹ منتخب
ہونے کے بعد صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے